سرورق / قومی / ہندوستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین نرم

ہندوستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے ویزا قوانین نرم

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزا کے قواعد و ضوابط کو مزید نرم کردیا ہے۔
آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر احمد البانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ریزیڈنٹ پرمٹ والے ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈروں کی آمد و رفت پر ویزا کے قواعد میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو کل ہی کابینہ نے منظور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کے شیخ زائدالنہیا ن کے ہندوستان کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متفقہ معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: