سرورق / خبریں / ہندستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں: نقوی

ہندستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں: نقوی

پنجی، (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں اقلیتی فرقہ مکمل طورپر محفوظ ہے۔مسٹر نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں اقلیتی طبقہ مکمل طورپر محفوظ ہے اور یہاں اقلیتوں کے سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور مذہبی حقوق کسی بھی دیگرجمہوری ملک کے مقابلہ میں زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔مسٹر نقوی نے کہاکہ جب ہم تفریق کے بغیر ترقی، وقار کے ساتھ ترقی کی بات کرتے ہیں تو ہم ان اقلیتوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جن تک اب تک ترقی کے فوائد نہیں پہنچ سکے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ سیاسی طاقتیں خوف کاماحول پیدا کرکے ترقی، امن اور خوشحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ چار برس میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر کوئی بھی فرقہ وارانہ واقعہ نہیں ہوا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: