سرورق / کھیل / ہندستانی خاتون ٹیم نے ٹی 20-سیریز جیت کر رقم کی تاریخ-

ہندستانی خاتون ٹیم نے ٹی 20-سیریز جیت کر رقم کی تاریخ-

کیپ ٹاؤن 24 فروری (یو این آئی) تجربہ کار بلے باز متالی راج (62) کی بہترین نصف سنچری کے بعد شکھا پانڈے اور رومیلی دھر کی تین تین وکٹوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہاں جنوبی افریقہ کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20-میچ میں ہفتہ کو 54 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹی 20-سیریز 3۔1 سے جیت کر تاریخ رقم کی۔سیریز کا چوتھا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹ پر 166 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 18 اوور میں 112 رن پر ڈھیر کر 54رن سے میچ جیت لیا اور 3۔1 سے سیریز اپنے نام کر لی اس سیریز جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ایک ہی دورے پر دو سریز جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بن گئی ہیں۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے اس سے پہلے آسٹریلیا میں ٹی 20-سیریز جیتی تھی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں چار وکٹ پر 166 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ متالی نے 50 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رن کی شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی۔ متالی راج نے ٹی۔20 میچوں میں اب تک 13 نصف سنچری بناچکی ہیں۔ 17 سال کی جیمیمہ روڈری گیز نے 34 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رن بنایا۔ اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 27 رن بنائے ۔ اسمرتی مندھانا نے 13 اور ویدا کرشنا مورتی نے آٹھ رن کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے لئے مارجینا ایابونگا کھاکا اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ لئے ۔ہندوستان سے ملے 167 رن کے ہدف کو پیچھا کرنے اتری جنوبی افریقہ کے ٹیم 44 رن کے اندر ہی اپنے پانچ وکٹ گنوادیئے ۔اس کے بعد میزبان ٹیم 112 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ماری جانے کاپ نے 17 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 27 رن بنائے ۔کلوئی ٹرون نے 17 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 26 رن کا اضافہ کیا۔ہندوستان کے لئے شکھا نے 16 رن پر تین وکٹ لئے ۔ دھار نے 26 رن پر تین وکٹ اور راج شری گوائیکواڈ نے 26 رن پر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ پونم یادو کو 25 رن پر ایک وکٹ ملا۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: