سرورق / کھیل / ہم آئر لینڈ کے خلاف دباؤمیں آئے بغیر کھیلیں گی۔ رانی

ہم آئر لینڈ کے خلاف دباؤمیں آئے بغیر کھیلیں گی۔ رانی

لندن،  (یواین آئی) خواتین ہاکی عالمی کپ میں تسلی بخش شروعات کے بعد رانی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم جمعرات کو اپنے پول بی میچ کے دوسرے میچ میں آئر لینڈ کے خلاف جیت درج کرکے پورے پوائنٹس جوڑنے کیلئے اترے گی۔ہندوستانی خواتین نے لندن میں کھیلے جارہے عالمی کپ میں دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم اور میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 1-1سے ڈرا کھیلا تھا۔ ہندوستان جمعرات کو لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس اسٹیڈیم میں اب دوسرے میچ میں آئر لینڈ کو شکست دینے کی کوشش کرے گا۔ہندوستانی ٹیم نے افتتاحی میچ میں ایک بڑی ٹیم کے خلاف ڈرا سے اعتماد حاصل کیا ہے اور اب اولمپک چیمپئن آئر لینڈ کے خلاف بھی اسے اسی فارم کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ اگرچہ اس کے لئے یہ مقابلہ مشکل تصور کیا جا رہا ہے جس سے پہلے اسے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف ڈرا رہے میچ میں 25ویں منٹ میں نیہا گوئل کے گول سے ہندوستان نے 1-0کی ابتدائی برتری لے کر پوزیشن مضبوط کر لی تھی۔ لیکن اس میچ میں پنالٹی کارنر کا دفاع اور اس کے ڈیفنس میں کمزوری کی وجہ سے حریف ٹیم نے 54ویں منٹ میں للی آسلے کے گول سے میچ کو ڈرا کرلیا ۔ہندوستانی کپتان رانی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا،’’مجھے لگتا ہے کہ پچھلا میچ کمال کا تھا۔ ہمارے لئے یہ اچھی شروعات رہی۔ اس ڈرا سے ہمارے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ میچوں میں ہمیں اس سے مدد ملے گی۔ میرے خیال سے ہم نے اپنی کارکردگی سے حیران کیا کیونکہ ہم نے پہلے بھی انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کی ہے ۔ سبھی کھلاڑیوں نے آئر لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے اپنی غلطیوں پر غور کرنے کے لئے گزشتہ میچ کی ویڈیو دیکھے ہیں اور وہ دوسرے میچ کے لئے کافی محنت کر رہی ہیں۔ ہمارے سپورٹ اسٹاف سمیت پوری ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ایک ساتھ بیٹھ کر کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ ہم نے جو گول کھایا اس کے بارے میں بھی بات کی اور کس طرح ہم اس سے بچ سکتے تھے ۔ہماری ٹیم کو اس بات کا احساس ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھی۔‘‘ ہندوستانی ٹیم نے جہاں پہلا میچ ڈرا کھیلا ہے تو دنیا کی 16ویں نمبر کی ٹیم آئرلینڈ نے پہلے میچ میں اپنے چوٹی سیڈ ساتویں رینکنگ کی امریکی ٹیم پر3-1 سے جیت درج کی ہے ۔ آئرلینڈ کی ٹیم فی الحال اپنے پول بی میں سرفہرست ہے اور ہندوستان کے خلاف بھی وہ اسی فارم کو دوبارہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔تجربہ کار اسٹرائیکر رانی نے آئر لینڈ کے چیلنج کے سلسلے میں کہا،’’ہاں ہم نے آئر لینڈ اور امریکہ کے میچ کو بھی دیکھا ہے اور آئرش ٹیم نے بہت اچھی شروعات کی ہے ۔ وہ ایک مضبوط حریف ٹیم ہے ۔ جتنا بھی وقت میچ سے پہلے ہمارے پاس باقی تھا ہم نے پریکٹس میچ میں لگایا ہے ۔ ہم نے گول کرنے کے مختلف طریقوں کا استعمال کیا ہے ۔ ہمیں آئر لینڈ کے خلاف دباؤ بنا کر کھیلنا ہوگا۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: