سرورق / خبریں / ہمارا بنیادی مقصد کشمیر میں جنگجوؤں کا صفایا کرنا اور علیحدگی پسندوں کو ٹھکانے لگانا ہے: بی جے پی

ہمارا بنیادی مقصد کشمیر میں جنگجوؤں کا صفایا کرنا اور علیحدگی پسندوں کو ٹھکانے لگانا ہے: بی جے پی

جموں،  (یو ا ین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ وادی کشمیر میں گذشتہ تین برسوں کے دوران جنگجو مخالف مہم اُس طرح نہیں چلائی جاسکی جس طرح بی جے پی چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے ریاست میں گورنر راج نافذ کرانا ہی بہتر سمجھا۔
رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی کا بنیادی مقصد کشمیر میں رول آف لاء قائم کرنا ، جنگجوؤں کا صفایا کرنا اور علیحدگی پسندوں کو ٹھکانے لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے قومی مفاد میں ہی پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی ہے۔ بی جے پی ریاستی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، پارٹی ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی اور متعدد پارٹی لیڈران موجود تھے۔ پی ڈی پی سے سیاسی رشتہ منقطع کرنے سے متعلق پوچھے جانے پر رویندر رینا نے کہا ’اس وقت ہمارا بنیادی مقصد لاء اینڈ آڈر صورتحال کو ٹھیک کرنا ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ مخلوط حکومت میں سیاسی جماعتوں کے الگ الگ مفادات ہوتے ہیں۔ شاید سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے مخلوط حکومت وادی کشمیر میں اُس طرح جنگجو مخالف آپریشنز نہیں چلا پائی جس طرح ہم چاہتے تھے۔ ہم جنگجوؤں سے پاک کشمیر چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ کشمیر میں رول آف لاء قائم ہو۔ جنگجویت اور علیحدگی پسندی کو ختم کیا جائے تاکہ لوگ سکھ چین سے سانس لے سکیں۔ ہمیں ریاست میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے ہیں۔ ہمیں جنگجوؤں کا صفایا کرنا ہے، علیحدگی پسندوں کو ٹھکانے لگانا ہے‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: