سرورق / خبریں / ہر شہر میں سائیکل کے لئے الگ لین بنے: نايڈو

ہر شہر میں سائیکل کے لئے الگ لین بنے: نايڈو

نئی دہلی،  (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائيڈ ونے صحت مند رہنے کے لئے سائیکل چلانے کو سب سے بہتر ورزش بتاتے ہوئے آج کہا کہ ملک کے ہر شہر میں سائیکل سواری کے لئے سڑک پر علیحدہ قانونی طورسےٹریک بنایا جانا چاہئے۔
مسٹر نائيڈو نے پہلے ورلڈ سائیکل دن پر یہاں سائیکل ریلی اور اسمارٹ سائیکل اسٹینڈکے آغاز کے بعد سائیکل سواروں اور ماحولیاتی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ماحول کے لئے سبھی کو سائیکل کا استعمال کرنا چاہئے۔ سائیکل کی سواری عالمی سائیکل دن پر صرف خانہ پری کے لئے نہ ہو، بلکہ اس کے استعمال میں اضافےکے لئےہر سطح پر کوشش ہونی چاہئے۔
ماحولیات کے بڑھتے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی شہر گاڑیوں سے خارج آلودگی کی وجہ سے چمنی میں بدل چکے ہیں۔ سائیکل کو فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے اور اس کے لئے تمام بڑے شہروں میں سائیکل کے لئے علیحدہ ٹریک تیار کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سائیکل کی سواری نہ صرف ماحول کے لئے مناسب ہے، بلکہ صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
انہوں نے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے اسمارٹ سائیکل اسٹینڈقائم کیے جانے کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش ملک کے تمام حصوں میں ہونی چاہئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: