سرورق / خبریں / ہر اسمبلی حلقہ میں درختوں کا پارک قائم کیا جائیگا: شنکر

ہر اسمبلی حلقہ میں درختوں کا پارک قائم کیا جائیگا: شنکر

گبی: کرناٹک کے ہر ایک ودھاں سبھا حلقہ میں ایک عالیشان درختوں کا پارک قائم کیا جائے گا تاکہ عوام اور درختوں کے اگانے اور انہیں جنگلات کی جانب شوق دلایاجاسکے۔ آگے چل کر ریاست بھر تمام ہوبلی سطح پر بھی درختوں کے عالی شان پارک تعمیر کرنے کی جانب توجہ دی جائے۔ یہ بات آج وزیر جنگلات آر شنکر نے کہی وہ یہاں گبی میں تمکا کے نام ایک بڑے درختوں کے پارک کا افتتاح کررہے تھے۔ تمکا کا نام ریاست بھر میں سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔ اس لیے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک لاکھ سے زیادہ درخت خود اپنی ہی محنت سے اگائے ہیں اور خود انہیں بوتے ہوئے دور دراز سے پانی کے مٹکے سر پر لادے انہیں پالا اور بڑا کیا ہے۔ گبی میں 75؍ایکڑ پر پھیلے اس پارک تمکا کے درختوں کا جنگل کہا جائے گا۔ آر شنکر نے مزید کہا کہ اب تک ایسے 80؍ پارک درختوں سے ہرے بھرے پارک تعمیر کئے جاچکے ہیں۔ ضلع پنچایت کی سطح پر بھی اس قسم کے پارکوں کو تعمیر کیا جائے گا۔ درخت پارک کے بنانے اور ان کی دیکھ بھال ایک آسان کام نہیں اس کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سامنے آنا ہوگا اور ان کے ترقیاتی فنڈ کا ایک حصہ اس کام میں لگانا ضروری ہے۔ علاوہ اس کے عوام کو بھی اس کی حفاظت میں اپنا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ ایسے اسکول جو کہ اپنے طلبہ و طالبات میں جنگلو کے بارے میں جانکاری پیدا کرنے کیلئے انہیں جنگلوں کا سفر کروائیں گے۔ایسے سفر کے لئے حکومت پچاس ہزار روپئے کی رقم فراہم کرے گی۔ ایسے کارخانے جن سے ماحولیات اور آب و ہوا پرخراب اثرات پڑتے ہیں ایسے نقصان دہ کارخانوں پر بھی لگام لگانا ضروری ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر برائے چھوٹی صنعتیں ایس آر سرینواس نے کہا کہ عوام سرکاری جائیداد کی دیکھ بھال نہیں کرتے بلکہ انہیں نقصان پہنچاتے ہیں، ایسے نظریہ کو ختم ہونا چاہئے۔ ٹمکور ضلع میں بار بار جنگلی ہاتھیوں کے آنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو جنگلوں میں ہی غذا کی فراہمی ضروری ہے۔ اجلاس میں ضلع کے افسروں نے حصہ لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: