سرورق / خبریں / ہرن معاملہ:سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ آج –

ہرن معاملہ:سلمان خان کی قسمت کا فیصلہ آج –

ممبئی۔ تقریباً19؍سال پہلے1998ء میں فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا تھا اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ شکار سے جڑے سلمان خان کے کئی اور بالی ووڈ ساتھی نیلم،تبو،سونالی بیندرے اور سیف علی خان بھی سلمان کے ساتھ جپسی میں موجود تھے۔حالانکہ سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے کا الزام لگا تو وہیں سلمان خان کے ساتھ موجود ساتھیوں پر انہیں شکار پر اکسانے کا الزام لگا تھا۔کچھ وقت پہلے انہیں غیر قانونی اور کالے ہرن کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔اب اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔کانکانی گاؤں میں دو کالے ہرن کے شکار معاملے میں زیریں عدالت میں سماعت جاری ہے۔اب 5 اپریل کو جودھپور میں اس معاملے کی سماعت کے بعد جودھپور دیہی ڈسٹرکٹ چیف جسٹس مجسٹریٹ دیو کمار کھتری فیصلہ سنائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: