سرورق / خبریں / ہاپوڑ : ماب لنچنگ کے شکار سمیع الدین سے پوچھ گچھ کا ویڈیو وائرل –

ہاپوڑ : ماب لنچنگ کے شکار سمیع الدین سے پوچھ گچھ کا ویڈیو وائرل –

ہاپوڑ، مبینہ گئو کشی کے الزام میں قاسم نامی شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا جبکہ ایک دوسرا شخص سمیع الدین اس واقعہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ اب اس واقعہ سے وابستہ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں کچھ لوگ پٹائی سے زخمی سمیع الدین سےپوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ وائرل ویڈیو میں بھیڑ میں سے ایک شخص سمیع الدین کی داڑھی کو پکڑ کر کھینچتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے۔ سنگین طور پر زخمی سمیع الدین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
یہ معاملہ پلکھوا علاقہ کے بچھیڑا گاوں میں پیش آیا تھا ، جہاں کچھ شرپسندوں نے مبینہ گئو کشی کے الزام میں قاسم کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا جبکہ سمیع الدین کو زخمی کردیا تھا ۔ اس معاملہ میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
بچھیڑا خورد گاوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سمیع الدین کسان ہے ۔ وہ اپنے کھیت سے جانوروں کیلئے چارہ لانے گیا تھا ۔ سمیع الدین کے کھیت میں ایک گائے اور بچھڑا گھس گیا تھا ، جس کو وہ اپنے کھیت سے باہر نکال رہا تھا ۔ اس کے بعد کسی نے گاوں میں گئو کشی کی افواہ پھیلا دی ۔ گاوں سے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کی جم کر پٹائی کردی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: