سرورق / خبریں / ہانگل کی مزید ترقی کیلئے سرینواس مانے کی جیت کو یقینی بنائیں

ہانگل کی مزید ترقی کیلئے سرینواس مانے کی جیت کو یقینی بنائیں

ہانگل: (ایجنسی) ہانگل اسمبلی حلقہ کے عوام کی محبت اور ان کے اعتماد کے سہارے حلقہ کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے نمائندگی کرتے ہوئے بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ختم کروں گا،سماج ومعاشرے کے تمام طبقات کیلئے یکساں مواقع فراہمی کو یقینی بنانے جدوجہد کرتا رہوں گا، ان خیالات کا اظہار ایم ایل سی اور کانگریس پارٹی کے امیدوار سرینواس مانے نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس امیدوار سرینواس مانے نے بروز چہارشنبہ شہر کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں پدیاترا کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم چلائی اور عوام سے ان کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی، انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے آپ کو اصولوں کی پارٹی کہتی ہے، لیکن ووٹرس بی جے پی کے قائدین سے خوف کیوں محسوس کرتے ہیں۔ اس لئے بی جے پی کے قائدین سے خوف زدہ عوام کو سب سے پہلے ان کے ڈر اور خوف سے آزاد کرنا ہوگا۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں اس تعلقہ سے جمہوریت غائب ہوگئی تھی۔ ہندوستان کی آزادی کے 70سال کے بعد بھی ہانگل اسمبلی حلقہ کے عوام بی جے پی کے دور اقتدار میں اپنی جانوں کے سلسلہ میں خوف محسوس کررہے تھے، بی جے پی اقتدار میں یہاں ایسی حالت آگئی تھی، ایس حالت دوبارہ پیدا نہ ہونے یہاں کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، مانے نے کہا کہ بی جے پی کا خاتمہ عوام کے چین وسکون کا باعث ہے، بی جے پی دور اقتدار میں ترقیات سے محروم اس حلقہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران رکن اسمبلی منوہر تحصیلدار نے بہترین کام انجام دیئے ہیں۔سدارامیا کے زیر قیادت کانگریس حکومت سے سب سے زیادہ امدادی فنڈ جاری کرتے ہوئے تحصیلدار نے بہت سارے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں۔ حلقہ کے عوام کے دلوں سے خوف ختم کرنے کیلئے کانگریس امیدوار کو ووٹ دیں۔ اس حلقہ میں بطور کانگریس امیدوار میری جیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ اس لئے 12مئی کو ہونے والے انتخابات میں میرے انتخابی نشان ہاتھ کوووٹ دیتے ہوئے ووٹوں کے بڑے فرق سے میری جیت کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے نمائندہ برائے دہلی سلیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران مقامی رکن اسمبلی اور ریاستی حکومت کی امداد سے یہ حلقہ ترقی کی سمت گامزن ہوا ہے، اب انتخابات ہونے جارہے ہیں، سوچ سمجھ کر عقلمندی سے اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کو جتائیں۔ اگر غلط فیصلہ ہوا تو یہ حلقہ پھر پانچ سال تک ترقی سے محروم رہ سکتاہے۔اس لئے حلقہ کے عوام کو چاہئے کہ وہ ذات پات کی سطح سے اوپر اٹھ کر حلقہ کی ترقیات کا خواب سجاتے ہوئے سرینواس مانے کے حق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کریں، تاکہ وہ مزید ترقیاتی کام انجام دے سکیں، پدیاترا کے دوران سرینواس مانے نے ویرابسما شانتا پور مٹھ اور شنکرپا کونڈوجی کے گھروں میں حاضری دی اور ان کا آشرواد لیا، سرینواس مانے کی انتخابی تشہیری مہم میں رکن اسمبلی منوہر تحصیلدار، اے ایم پٹھان، پرکاش گوڈا پاٹل، ستیش دیش پانڈے ، بی بی شیوپا سمیت بلدیہ کے کانگریس اراکین، پارٹی کے ورکرس اور بڑی تعداد میں مانے کے حمایتی شریک رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: