سرورق / بین اقوامی / ہالینڈ میں اردوغان کے حامیوں کا مظاہرہ منتشر، ترک وزیر شہر بدر

ہالینڈ میں اردوغان کے حامیوں کا مظاہرہ منتشر، ترک وزیر شہر بدر

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں پولیس نے واٹر کینن اور گھوڑوں کی مدد سے ترک قونصل خانے کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ ایک ترک وزیر کو شہر سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازعے میں اضافے کے بعد قونصل خانے کے باہر ایک ہزار سے زائد ترک افراد جمع ہوئے تھے۔

یہ کارروائی ایک ترک وزیر کو قونصل خانے میں داخل نہ ہونے دینے کے بعد عمل میں آئی، جنھیں بعدازاں پولیس کی نگرانی میں جرمنی کی سرحد پر پہنچایا گیا ہے۔

ڈچ وزیراعظم مارک رتے نے اتوار کی صبح تصدیق کی ہے کہ ترک وزیر فاطمہ بتول سایان کایا کو پولیس نے جرمن سرحد پر پہنچا دیا ہے۔

٭ ’ڈچ نازیوں کی باقیات اور فسطائی ہیں‘

٭ ’ریلیوں پر بندش نازیوں کی حرکتوں جیسا عمل ہے‘

پولیس نے مظاہرین کے خلاف منظم انداز میں گھوڑوں پر سوار ہوکر کارروائی کی جبکہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو گھیر لیا تھا اور ان پر بوتلیں پھینک رہے تھے۔

ترکی میں خاندان اور سماجی منصوبوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان کایا سنیچر کو سڑک کے راستے روٹرڈیم پہنچیں تھیں تاکہ وہ ہالینڈ میں رہنے والے ترکیوں کے ووٹ کو حاصل کر سکیں۔

لیکن جب فاطمہ بتول وہاں پہنچیں تو ہالینڈ کے حکام نے انھیں قونصل خانے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ٹویٹ کا ایک دور شروع ہو گيا جس میں غم و غصے کا اظہار تھا۔

Leave a comment

About Daily Pasban

Check Also

ٹرمپ نے شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کر دیا

واشنگٹن ، (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اس …

جواب دیں

%d bloggers like this: