سرورق / خبریں / ہاسن ضلع میں جے ڈی ایس کا قلعہ مضبوط 6؍حلقوں میں جنتادل سکیولر کے امیدوار کامیاب –

ہاسن ضلع میں جے ڈی ایس کا قلعہ مضبوط 6؍حلقوں میں جنتادل سکیولر کے امیدوار کامیاب –

ہاسن: اسمبلی انتخابات کے سنسنی خیز نتائج کا اعلان ہوا، مگر جے ڈی ایس کا مضبوط قلعہ مانے جانے والے ہاسن ضلع میں کانگریس پارٹی، اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی، بی جے پی کو صرف ایک حلقہ میں کامیابی حاصل کر کے جشن منانا پڑا۔ 12؍ مئی کو ہوئی پولنگ کے ووٹوں کی گنتی آج بروز منگل صبح 8بجے شروع ہوئی جو دوپہر 1.45 بجے ختم ہوئی اور امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ سنایا گیا۔ جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور پٹاخے پھوڑے۔ ہاسن اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار پریتم جی گوڈا نے کامیابی حاصل کر کے پچھلے 20؍سالوں سے رکن اسمبلی کے عہدے پر فائز ایچ ایس پرکاش کو شکست کا مزہ چکھایا اور تقریباً 13؍ ہزار ووٹوں کے فرق سے موجودہ رکن اسمبلی کو شکست دی جس پر بی جے پی کارکنوں نے جشن منایا۔ ڈائری سرکل پرجمع ہوئے پارٹی کارکنوں نے پریتم گوڈا کے حق میں نعرے لگائے اور اپنے لیڈر کو مبارکبادی، بعد میں کھلی جیپ میں نئے رکن اسمبلی کے ساتھ شہر کے اہم راستوں پر جلوس نکالے۔ ضلع بھر میں جے ڈی ایس کے 6امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں سکلیشپور اسمبلی حلقہ میں موجودہ رکن اسمبلی ایچ کے کمار سوامی نے 62,262 ووٹ حاصل کر کے ان کے قریبی حریف ناروے سوم شیکھر کو 4942 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سوم شیکھر نے 57,320 ووٹ لئے جبکہ کانگریس امیدوار سدیا کو 37,002 ووٹ حاصل ہوئے۔ہولے نرسی پورہ اسمبلی حلقہ میں جے ڈی ایس امیدوارنے 1,07,194 ووٹ حاصل کئے، جبکہ کانگریس امیدوار بی پی منجے گوڈا کو 64,898 ووٹ ملے، ایچ ڈی ریونا نے 42,296 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے مسلسل 5ویں مرتبہ ہولے نرسی پورہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس حلقہ میں بی جے پی امیدوار کو صرف 2300ووٹ حاصل ہوئے۔شراونا بیلگولہ اسمبلی حلقہ میں سی این بال کرشنا نے 1,05,516 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے قریبی حریف کانگریس امیدوار سی ایس پٹے گوڈا نے 52,504 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کو صرف 7506 ووٹ ملے۔ بیلور اسمبلی حلقہ میں جے ڈی ایس امیدوار کے ایس لنکیش کو 64,112 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی کے سریش کو 44138 ووٹ ملے اور کانگریس کے 39,554 ووٹ حاصل ہوئے۔ارسی کیرہ اسمبلی حلقہ میں جے ڈی ایس امیدوار کے ایم شیوالنگے گوڈا نے 93,986 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے قریب حریف کانگریس کے ششی دھر کو 50,277 ووٹ ملے اور بی جے پی امیدوار مری سوامی کو 25,258 ووٹ حاصل ہوئے۔ ارکل گڈھ اسمبلی حلقہ میں موجودہ وزیر برائے مویشی پالن وریشم ہاسن ضلع نگران کاروزیر اے منجو کو 10653ووٹوں کے فرق سے شکست کھانی پڑی جے ڈی ایس امیدوار اے ٹی رام سوامی نے 85,064 ووٹ حاصل کئے جبکہ اے منجو کو 74411 ووٹ حاصل ہوئے، بی جے پی کے یوگارمیش کو صرف 22,679 ووٹوں پر ہی رکنا پڑا۔ہاسن اسمبلی حلقہ میں 20سال بعد بی جے پی کو کامیابی ملی ہے جس سے ضلعی مرکز میں جے ڈی ایس کو شکست کامنہ دیکھنا پڑا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ریاستی گورنر کو گجرات واپس بلا لیا جائے –

ٹمکور۔  مخالف دستور رویہ اختیار کرنے والے ریاستی گورنر وجو بھائی والا کو فوراً واپس …

جواب دیں

%d bloggers like this: