سرورق / خبریں / ہاسن سرکاری اسپتال کی ترقی کیلئے 171کروڑ کا منصوبہ: ریونا

ہاسن سرکاری اسپتال کی ترقی کیلئے 171کروڑ کا منصوبہ: ریونا

ہاسن: ہاسنامبا میڈیکل کالج اور ضلع سرکاری اسپتال کی گنجائش میں اضافہ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 171 کروڑ کی لاگت سے نیا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جلد از جلد منظوری حاصل کر کے امدادی رقم جاری کردی جائے گی۔ یہ باتیں ضلع نگران کار وزیر ایچ ڈی ریونا نے بتائیں۔ شہر کے ضلعی اسپتال کے احاطہ میں مختلف منصوبوں کا جائزہ اور افسروں کے ساتھ بات چیت کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ریونا نے کہا کہ موجودہ ضلع اسپتال کی عمارت کو 7 منزلہ تک ترقی دینے کیلئے 135 کروڑ، میڈیکل و پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی رہائشی عمارت کیلئے 24 کروڑ اور نرسوں کے رہائشی کوارٹرس کے لئے 12 کروڑ روپئے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ تمام باتوں کاجائزہ لینے کے منصوبہ کو نافذ کرنے کی کوشش ہوگی۔ ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج کو درکار تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تدریسی وغیر تدریسی خالی عہدوں پر تقرری عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر اسپتال کو آنے والے مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال کو بھیجنا ناقابل برداشت ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہاں کا اسپتال ریاست کا ماڈل اسپتال بنے، اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام مل کر کام کریں۔ 108ایمبولنس کے سلسلہ میں اگر اس قسم کی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے کہ 108 ایمبولنس پرائیویٹ اسپتالوں کے کام کررہے ہیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: