سرورق / خبریں / ہادیہ نکاح منظوری کی جانچ این آئی اے نہیں کرسکتی:سپریم کورٹ-

ہادیہ نکاح منظوری کی جانچ این آئی اے نہیں کرسکتی:سپریم کورٹ-

نئی دہلی:23؍جنوری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کو آج زبردست جھٹکا دیتے ہوئے کیرلا کے لو جہاد ہادیہ معاملے میں واضح کردیا کہ ہادیہ بالغ ہے اور اسے اپنی مرضی کے مطابق نکاح کرنے کا پورا حق ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی سہ رکنی بینچ نے کہا کہ ہادیہ بالغ ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق شادی کرسکتی ہے ۔اس لئے ایجنسی اس کے نکاح کی موزونیت کی جانچ نہیں کرسکتی ۔بینچ نے کہا کہ جب لڑکا اور لڑکی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا نکاح ہوا ہے تو اس کی جانچ نہیں ہوسکتی۔سپریم کورٹ نے لو جہاد معاملے پر ایجنسی کی جانچ کا حکم واپس لینے کے سلسلے میں کچھ بھی نہ کہتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ22؍فروری طے کی ہے۔ کیرلا کی اکھیلا نام کی لڑکی نے مذہب اسلام قبول کرکے شفین کے ساتھ نکاح کیا تھا۔بیٹی کے نکاح کرنے کے بعد لڑکی کے والد اشوکن اے ایم نے لڑکی کے مذہب بدل کر نکاح کرنے کے خلاف عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔ کیرلا ہائی کورٹ نے اس نکاح کو منسوخ کردیا تھا۔نکاح منسوخ کئے جانے کے بعد ہادیہ کے شوہر شفین نے کیرلا ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہادیہ کے شوہر پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تعلق ہونے کا الزام ہے۔ 24؍سالہ ہادیہ نے گزشتہ سال نومبر میں سپریم کورٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے اور اس نے اپنی مرضی سے شفین کے ساتھ نکاح کیا ہے –

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: