سرورق / خبریں / گیلانی کی کشمیریوں سے عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل

گیلانی کی کشمیریوں سے عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل

سری نگر۔ (یو ا ین آئی ) بزرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے اہلیان جموں وکشمیر سے عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘عیدالفطر’ قرآن پاک کے نزول کے مناسبت سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری بنی نوع انسان کے لیے خوشی منانے کا ایک عظیم دن ہے ، جس کا انسان کی ظاہرداری، کھانے پینے اور کپڑوں کی نمائش سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ اس کا تعلق آئندہ اپنی زندگی کو قرآن کے سانچے میں ڈھالنے جانے کے عزمِ صمیم سے ہے ۔ انہوں نے قرآن پاک کے فیوض وبرکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ نسخہ کیمیا ہے جس سے جسمانی، ذہنی اور روحانی بیماریوں کا علاج ممکن ہے ۔ قرآن ہر انسان کا تعلق اپنے خالق، مالک اور رب سے جوڑتے ہوئے دوسری تمام مخلوقات کی غلامی سے توڑ دیتا ہے ۔ قرآن ہر انسان کو ایک اللہ کی غلامی کے سوا کسی اور کا غلام بننے سے منع کرتا ہے ۔ صرف ایک اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دوسرے مخلوق کے سامنے سرنگوں ہونے کی تعلیم نہیں دیتا ہے ۔ ایک اللہ کے خوف کے سِوا کسی بھی دنیاوی طاقت سے مرعوب نہ ہونے کی دولت سے مالامال کردیتا ہے

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: