سرورق / خبریں / گھپلوں سے پاک کانگریس کی تائید کرنے وزیر اعلیٰ کی اپیل مرکزی حکومت کی تائید کے بغیر بینکوں میں کروڑوں کا گھپلہ ممکن نہیں ۔ سدارامیا

گھپلوں سے پاک کانگریس کی تائید کرنے وزیر اعلیٰ کی اپیل مرکزی حکومت کی تائید کے بغیر بینکوں میں کروڑوں کا گھپلہ ممکن نہیں ۔ سدارامیا

بنگلورو 5 مارچ (منیر احمد آزاد۔چیف رپورٹر) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہا کہ ہماری حکومت بدعنوانی اور گھپلوں سے پاک ہے اس لئے کانگریس کو اقتدار میں واپس لانے کیلئے تائید کرنے کرناٹک کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ ماگڑی روڈ کے گلیرہٹی سے قریب منعقدہ تقریب میں ناڈاپربھوایکس ٹنشن میں بنیادی سہولتیں اور سڑکوں کی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت گھپلوں اور بدعنوانی سے پاک ہے ۔ ہم کرناٹک کی تعمیر میں سرگرم ہیں ۔ بدعنوانی کے مختلف معاملات میں ملوث پائے جانے والے ایڈی یورپا کو وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعلیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کررہے ہیں ۔ ہماری حکومت کو مودی نے کمیشن کی سرکار قرار دیا ہے ۔ یہ کہنے سے پہلے مودی کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے کہ کمیشن کی حکومت ہماری ہے یا بی جے پی کی ۔ اس تقریب میں شریک لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ آپ ایک ایسے شخص کو اس ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانا پسند کریں گے جو بدعنوانی کے معاملات میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔ اب فیصلہ آپ کو کرنا ہے ۔

تاریخ میں سب سے بڑا جھوٹا : انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے سیاستدان وزیر اعظم نریندر مودی ہیں ۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی اسی طرح کا جھوٹ بول کرملک کی عوام سے جھوٹے وعدے کرکے مودی نے وزیر اعظم کی کرسی حاصل کی ہے ۔ جھوٹ کے سہارے ہی حکومت چلارہے ہیں ۔ اس طرح جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے ہمارے ملک کا وزیراعظم کہلانا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا سہارا لے کر ریاست میں انتخابی مہم چلانے والے بی جے پی لیڈروں کو معلوم ہونا چاہئے کہ عوام اب بیدار ہوچکی ہے ۔ اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار پر واپس لوٹ آئے گی اس میں کوئی شک ہی نہیں ۔ بی جے پی چاہے کتنی بھی کوشش کرے وہ اقتدار حاصل نہیں کرسکتی ۔ سدارامیا نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ نیرومودی کا کروڑوں روپئے کا گھپلہ ، وجئے ملیا کی کروڑوں کی لوٹ اور للت مودی کی ہزاروں کروڑ روپئے کی لوٹ میں مرکزی حکومت ملوث ہے ۔ یہ لوٹ ریزرو بینک آف انڈیا اور محکمہ فائنانس کی تائید کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

چوکیدار نے لیٹروں کا ساتھ دیا : انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اس ملک کا چوکیدار کہنے والے مودی نے خود نیرو مودی، وجئے ملیا اور للت مودی کی لوٹ میں ساتھ دیا ہے ۔ مودی عوامی جلسوں میں ان گھپلوں پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان لٹیروں کو مودی کی حمایت حاصل ہے ۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی سوم شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 5سالوں سے یشونت پور اسمبلی حلقہ کی مجموعی ترقی میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ اس حلقہ کے بی بی ایم پی میں شامل ہونے والے 110 دیہاتوں کو کاویری کا پانی فراہم کیا گیا ، یو جی ڈی لائن بچھائے گئے ۔ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی گئی ۔ ماگڑی روڈ تا ٹمکور 17 کروڑ کی لاگت سے سڑک کو ترقی دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ حلقہ کے غریبوں کو مختلف ہاؤزنگ اسکیموں کے تحت مکانات فراہم کئے گئے ۔ ان کے حق پتر بھی مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے سدارامیا حکومت کے مختلف بھاگیہ اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی جس سے ریاست کے کروڑوں لوگ استفادہ کررہے ہیں ۔ اس تقریب میں وزیر برائے بنگلورو ترقیات کے جے جارج، وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، بی ڈی اے صدر وینکٹیش، بی بی ایم پی میئر سمپت راج، رکن قانون ساز کونسل نارائن سوامی، بنگلورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر وی شنکر ، کارپوریٹر راجنا اور ضلع پنچایت کے صدر لوکادیوی ناگراج نے بھی شرکت کی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: