سرورق / خبریں / گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین خودکشی سے دور رہیں خواتین اورلڑکیوں کی تنظیم ’’بیٹیاں‘‘ کے زیراہتمام ڈاکٹرسرور عرفانہ اور ڈاکٹر افروزجہاں کی تہنیت-

گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین خودکشی سے دور رہیں خواتین اورلڑکیوں کی تنظیم ’’بیٹیاں‘‘ کے زیراہتمام ڈاکٹرسرور عرفانہ اور ڈاکٹر افروزجہاں کی تہنیت-

بیدر:میں شکرگذار ہوں کہ تنظیم ’’بیٹیاں‘‘ کے عہدیداران نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر آج مجھے تہنیت پیش کی اور مجھ سے توقعات کا اظہار کیا ۔ میں یقین دلاتی ہوں کہ ملت کی تمام بیٹیوں کی ترقی وترویج اور ان کے فائدہ کے لئے میں اپنی سی ہرممکن کوشش کروں گی ۔ یہ بات ڈاکٹرسرورعرفانہ نے کہی۔ وہ آج تنظیم ’’بیٹیاں‘‘ کی جانب سے تہنیت وصول کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے اپنے تھیس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ 120صفحات پر مشتمل انگریزی میں میں نے تھیس لکھی جس پر مجھے ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔ ڈاکٹر افروز جہاں پرنسپل منجیرابی ایڈ کالج بیدر نے اپنے حاصل کردہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ میں غیریقینی کیفیت میں مبتلا تھی اور جس وقت میرانام اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیاگیامجھے یقین ہی نہیں آیا۔ میں اپنے والدین ،بھائیوں ، شوہرنامدار اور تمام کی شکرگذار ہوں کہ ان کے حوصلہ کی بدولت یہ ایوارڈ حاصل کیاجاسکا۔ بیٹیاں تنظیم کاقیام سماجی مسائل کے حل کیلئے ہے۔ خصوصاً طالبات اور گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین خودکشی جیسی انسانیت کش اقدام سے دور رہیں۔ خودکشی سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل میں مزید اضافہ ہوتاہے۔ اور بزدل لوگ ہی خودکشی کرتے ہیں ۔ دوسری بات یہ کہ معاشرے کو نشہ آوراشیاء سے نجات دِلانے کے لئے خواتین اور لڑکیاں اپنا مثبت رول اداکریں ۔ موصوف نے ڈاکٹر سرورعرفانہ اور ڈاکٹر افروز جہاں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امیدکااظہار کیاکہ وہ دونوں تعلیم کے میدان سے وابستہ ہیں اور تعلیم کے میدان کا سب سے بڑا ایوارڈ حاصل کرنے کاہدف انہیں اپنے سامنے رکھنا چاہیے ۔ نظامت کافریضہ ارم فاطمہ نے انجام دیا۔ سیدہ وسیم بانو نے دونوں ایوارڈ یافتگان سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تشکرکیا۔تقریب کاآغاز ام سلمہ مثیرہ اور ابوالاعلیٰ کی تلاوت کلام ا ور نظم کی خواندگی سے ہوا۔ تقریب میں وائفہ اشرف ، ام ہانی ، وردہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ جبکہ مردانہ حصہ میں محمدامیرالدین امیرؔ اور ڈاکٹر محمدغوث(تھانہ کشنور)، فتح ٌ مبین عرف حاجی نائب چیرمین منیجراکالج آف ایجوکیشن بیدر ودیگر شریک رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: