سرورق / خبریں / گگن شکتی مشق:میدان جنگ میں طیاروں نےکمانڈوزاتارے،دشمن ڈھیر –

گگن شکتی مشق:میدان جنگ میں طیاروں نےکمانڈوزاتارے،دشمن ڈھیر –

نئی دہلی، پاکستان اورچین کےسرحدی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں کےدوران ہوئی تمام طرح کےمیدان جنگ میں اپنی تیاروں کو پرکھنے کےلئے مشق میں مصروف فضائیہ نے بری افواج کی چھاتہ بردار بریگیڈ کے ساتھ مل کر دشمن کو اپنی حکمت عملی سےصحرائی جنگی میدان میں گھیرکرچاروں خانے چت کرنےکی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔
فضائیہ11اپریل سے’گگن شکتی 2018‘کی مشق میں لگی ہےجس میں پہلی بارانہوں نےفوج اوربحریہ کوبھی شامل کیاہے۔تقریباً دوہفتے تک چلنے والے اس عظیم مشق میں کل شام ایرفورس نے ایک مشترکہ مہم میں فوج کی چھاتہ بردارکماندوزکو ہوائی راستے سےسیدھےصحرائی میدان جنگ میں اتارا۔مشق میں ایرفورس کے6سی۔130ہرکولس اور7اےاین۔32طیاروں نے560کمانڈوز،بختربند ہتھیاروں اورجی پی ایس گائیڈیڈ کارگو پلیٹ فارم کودشمن کی نظر سے بچاتے ہوئے میدان جنگ میں اتارا۔
ان طیاروں نے ایرفورس کے مختلف اڈوں سے اڑان بھری۔دریں اثناءجدیدرڈاروں سےلیس اواکس سسٹم سےفضائی علاقوں کی نگرانی کی گئی اورایک جنگی طیارہ سخوئی 30نےان کوکور فراہم کیا کیا۔فضائی مہموں میں چلائی جانے والی مشقوں میں کمانڈوز،سازو سامان اور رسدکوسیدھےمیدان جنگ میں پہچایاجاتاہے جس سےدشمن کی پیش قدمی کو روکا جاسکےاورجلد ازجلد اسےنیست ونابودکیاجاسکے۔یہ مہمیں خفیہ اینٹلیجنس پرمبنی اطلاع کی بنیاد پر لڑاکاطیاروں کےکور کے بیچ چلائی جا تی ہیں۔ان مہموں میں میدان جنگ میں موجودفوجیوں کی ضروریات کی چیزوں کو بھی پہنچایا جاتاہے۔کمانڈوزکااولیں کام دشمن کےمواصلات نیٹ ورک کےعلاوہ دیگرڈھانچوں کوتباہ کرکےانکےحملوں کوناکام بنانا ہوتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: