سرورق / خبریں / ’’گورنر نے غیر آئینی طریقہ استعمال کیا ہے‘‘ عدالت کے…

’’گورنر نے غیر آئینی طریقہ استعمال کیا ہے‘‘ عدالت کے…

نئی دہلی،(یواین آئی)کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے آج کہاکہ عدالت عظمیٰ نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کوحکومت سازی کے لئے مدعوکئے جانے پرگورنروجوبھائی والاکے فیصلے کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے کانگریس کے موقف کوصحیح بتایا۔ عدالت عظمیٰ نے کرناٹک اسمبلی میں کل شام چاربجے اکثریت ثابت کرنے کوکہاہے ۔جج اے کے سیکری،جج ایس اے بوبڈے اورجج اشوک بھوشن کی بنچ نے کانگریس اورجنتادل سیکولر اتحادکی اپیل پرمداخلت کاحکم دیاہے ۔مسٹرگاندھی نے ٹویٹ کیاکہ’عدالت عظمیٰ کے آج کے حکم سے ہمارے موقف کی وضاحت ہوئی ہے کہ گورنرنے غیرآئینی طریقے سے کام کیاہے ۔اکثریت نہ ہونے کے باوجودبی جے پی کوحکومت سازی کی دعوت کوعدالت نے روک لگادی۔مسٹرگاندھی نے افسوس ظاہرکیاکہ قانون کے ذریعے روک لگائے جانے کے باوجودبھی بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے لئے مال ودولت اورطاقت کااستعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔اسی درمیان کانگریس کے سینئرلیڈراورراجیہ سبھاکے اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزادنے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورومیں ایک پریس کانفرنس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کااستقبال کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے بھارتیہ جنتاپارٹی اورگورنرکی من مانی پرروک لگائی ہے ۔عدالت کے اس فیصلے سے ملک میں جمہوریت محفوظ ہوگی اورآئین کوختم کرنے کی من مانی پرروک لگے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کوسلام کرتے ہیں اوراس کااستقبال کرتے ہیں۔بی جے پی کی چمڑی بہت موٹی ہے ۔عدالت کی پھٹکارکااس پرکوئی اثرنہیں ہوتاہے ۔بی جے پی والے باربارایک ہی غلطی دوہراتے ہیں جس کے لئے انہیں پھٹکارلگتی ہے ۔کانگریس مواصلات کے سیکشن سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی فتح اور جمہوریت کی بحالی والابتایاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسٹربی ایس ایڈی یورپاایک دن کے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔عدالت نے ان کومستردکردیاہے اورکرناٹک کے گورنرکے فیصلے کوغیرآئینی قراردیاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: