سرورق / خبریں / گورنر نے اردو میگزین ادبی نشیمن کے خصوصی شمارہ انور جلال پوری کااجرا کیا-

گورنر نے اردو میگزین ادبی نشیمن کے خصوصی شمارہ انور جلال پوری کااجرا کیا-

لکھنو ، اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے آج راج بھون میں اردو سہ ماہی میگزین 148ادبی نشیمن147 کی جانب سے شایع انور جلالپوری خصوصی شمارہ کا اجرا کیا۔ اس موقع پر گورنر کی پرنسپل سکریٹری محترمہ جوتھیکا پاٹکر، میگزین کے ایڈیٹر ڈاکٹر سلیم احمد،ادبی صلاح کار رفعت عزمی ،ڈاکٹر قدسیہ بانو، ڈا کٹر بشری بانو، رفیق احمد اور حبیب الزماں موجود تھے۔
گورنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ146اس بات کی تکلیف ہے کہ انور جلال پوری کو پدم شری ایوارڈ دینے کا اعلان ان کے انتقال کے بعد ہوا۔
راج بھون میں پدم شری ایوارڈسے نوازے جانے والی عظیم شخصیتوں کی مہمان نوازی کا پروگرام رکھا جاتا ہے۔ اس سال 27مارچ کو راج بھون میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، لیکن افسوس کہ وہ نہیں ہوں گے۔ حالانکہ اعزازی تقریب میں ان کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور جلال پوری سے کئی بار ملنے کا انہیں موقع ملا ہے۔
اردو رائٹرز فورم کی طرف سے کتاب 146چریویتی!چریویتی !! پر منعقدمباحثہ میں انور جلالپوری کو سننے کا موقع ملا تھا۔ انور جلالپوری پر خصوصی شمارے کی اشاعت کر نا ان کو حقیقی خراج عقیدت دینے کی ایک اچھی کوشش ہے۔
گورنرموصوف نے کہا کہ اردو کسی خاص طبقے کی زبان نہیں ۔لوگوں کو شاید پو ری معلومات نہیں ہے، اردو کوفروغ دینے میں ہندو ں اور مسلمانوں نے مشترکہ طور سے کام کیا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے متعدد اردو ودانشور ہیں جیسے پریم چند، فراق گورکھپوری، گوپی چند نارنگ، برج نرائن چکبست ، دیا شنکر نسیم جیسے نام ہیں جنہوں نے اردو کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندی کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان اردو ہے۔ تقریبا ہر ریاست میں اردو بولنے والے لوگ ملیں گے۔
گورنر نے کہا کہ انہوں نے راج بھو ن کے تمام گیٹ پر ہندی، اردو اور انگریزی تینوں زبان میں راج بھون اور گیٹ نمبر درج کرایا ہے۔ اسی کے مد نظر انہوں نے وزراء کو دلائی جانے والی حلف بر داری کو بھی اردو زبان میں تیار کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اردو ایک اچھی زبان ہے، اسے آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
رسم اجرا کے اس مو قع پر رسالے کے مدیر ڈاکٹر سلیم احمد نے بتا یا کہ یہ جریدہ مکمل طور پر ادبی ہے جس کا یہ شما رہ مشہور نا ظم مر حوم انور جلالپوری پر مرکوز ہے جس میں ملک کے نامور قلمکاروں کے مضمون شامل کیے گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: