سرورق / خبریں / گذشتہ رات کی موسلا دھار بارش:8افراد بجلی گرنے سے مرے

گذشتہ رات کی موسلا دھار بارش:8افراد بجلی گرنے سے مرے

بنگلور، ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی گرنے سے 8افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ 4خواتین زخمی ہوچکی ہیں۔ بجلی کے جھٹکے سے ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے۔گدگ تعلقہ کے پتا لا گری دیہات میں مویشی چرانے گئے 18سالہ متپا ملا جا ،ٹمکور ضلع پاؤگڑھ تعلقہ کے مادا وادا ئینہلی دیہات میں 48سالہ رام کرشنپا ، بلاری ضلع ہوسپیٹ تعلقہ کے دھرم ساگر کی 35سالہ منجما ، کورو گوڈ تعلقہ کے بلا پور دیہات کے رہنے والے 24سالہ ملیکارجن ، سنڈور تعلقہ سروناگل کے قریب موٹر سائیکل سوار28سالہ سوم شیکھر،یلبرگا تعلقہ گتور دیہات کے25سالہ ویروپاکشا ، 20سالہ کریماہنمنتا اور ہاویری ضلع ساونورتعلقہ کے ہوسہلی دیہات کے کسان 32سالہ یشوبسپا پر بجلی کے گرنے سے ان کی موت ہوگئی ۔بلاری ضلع مریمناہلی دیہات کے قریب 32سالہ ایڈی گرامنجوناتھ کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے اسکی بھی موت ہوچکی ہے۔کرو گوڈ تعلق کے سندی گری دیہات میں بجلی گرنے سے ایک کسان کرودملیا کی 7بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ بلاری اور کوپل اضلاع کے کئی دیہاتوں میں موسلا دھار بارش اورتیز ہواؤں سے 70سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ہوسپیٹ تعلق کے کڈی رام پورہ ،ہمپی ، پرکاش نگر سمیت کئی دیہاتوں میں سینکڑوں ایکڑ کے کیلوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔ کوپل تعلق امپالاپور کے بنجاروں کے ایک علاقہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی موسلا دھار بارش سے 50مکانوں کوکافی نقصان ، تیز ہواؤں کی وجہ سے 2سالہ بچہ 20فیٹ کی دوری پر اڑ کرچلا گیا تھا ۔ اس کو معمولی چوٹیں لگی ہیں ،زخمی بچے کوسرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ گنگا وتی تعلق کے چک رامپور ہنو مناہوبلی دیہات میںآم اورکیلوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ آنیگندی بومنہلی ، چک رام پور ، سنگاپورہ ، بنڈبپا کیمپاورملا پورہ دیہاتوں میں 20سے زائد مکانوں کونقصان پہنچا ہے۔گنگا وتی میں کئی گھنٹوں تک موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ہاسن اور میسور کے علاوہ کورگ کے کئی تعلقہ جات میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ میسور تعلقہ کے اڈپور دیہات میں تیز ہواؤں کی وجہ سے 3مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔پریا پٹنم تعلقہ کے کئی دیہاتوں میں اولوں کی بارش ہوئی ہے ۔ دیہات پی یو کالج کمپاؤنڈ میں پانی جمع ہونے سے کالج کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ دیہات میں کئی مقامات پربجلی کی تاریں ٹوٹ جانے سے بجلی کی سربراہی بند کردی گئی تھی۔منڈیا اور چامراج نگر اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ کورگ ضلع کے گونی کوپل ،ناگر ہولے،تپتیمتی ، کوناناکنٹے ، سدلگوڈ،دیوداپورہ ، پنم پیٹ، اوراس کے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی زبردست بارش ہوئی ہے۔ ٹمکور کنیگل اور گبی میں بھی موسلا دھار بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پاؤگڑھ اور سرا میں کل دوپہر ہی سے تیزہوائیں چلنے لگی تھیں ۔ شام میں زبردست بارش کے ساتھ اولے گرے ۔ چتردرگہ ضلع کے ملکل مرو اور چل کیرے تعلقہ کے کئی دیہاتوں میں بھی اچھی بارش ہوئی ہے ۔ملکل مرو تعلقہ کے دیوا سمندرا ہوبلی سمیت کئی دیہاتوں میں دوپہر 3بجے سے ہی بارش ہونے لگی ۔ دیہات کے درج فہرست ذات وقبائل کالونی میں مقیم ہنومیا کے دوبیل بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے ۔ داونگیرے کے ہری ہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے ۔ ہرپنہلی میں اولوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: