سرورق / خبریں / گجرات میں کانگریس کے ایک اورقدآور ایم ایل اے کے باغیانہ تیور –

گجرات میں کانگریس کے ایک اورقدآور ایم ایل اے کے باغیانہ تیور –

احمدآباد، گجرات میں کانگریس کے سینئر ممبر اسمبلی کنور جی باولیا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد اب ایک اور سینئر ممبر اسمبلی وکرم ماڈم نے کھلے عام باغیانہ تیور کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے الگ ہونے کے لئے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا میں ان کے اور ایک پارٹی کارکن کے درمیان بات چیت کا آڈیو کلپ جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پارٹی کو خود نہیں چھوڑیں گے بلکہ اس طرح سے معاملات کو اٹھائیں گے کہ پارٹی کے ریاستی صدر امت چاوڑا انہیں خود پارٹی سے نکال دیں،کو آج انہوں نے درست بتایا۔
کھمبالیا کے ایم ایل اے مسٹر ماڈم نے کہا کہ گذشتہ دو دن سے وہ پارٹی کے لیڈروں سے بات چیت کررہے ہیں اور آئندہ بھی بات چیت ہوگی۔ وہ پارتی سے الگ ہوں گے لیکن بی جے پی میں نہیں جائیں گے۔ اہیر ذات کے مسٹر ماڈم بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پونم ماڈم کے چچا ہیں اور کانگریس کے اہم لیڈروں میں سمجھے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کانگریس سے رشتہ توڑنے والے مسٹر باولیا گجرات میں بڑی آبادی والے کولی فرقہ کے قدآور رہنما ہیں۔ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے اور انہیں وزیر بھی بنادیا گیا ہے۔ ان کے پارٹی چھوڑنے پر مسٹر ماڈم نے اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: