سرورق / خبریں / گجرات میں امت شاہ نے تمام 26 سیٹیں جیتنے کا رکھا ہدف، آسان نہیں ہوگی راہ

گجرات میں امت شاہ نے تمام 26 سیٹیں جیتنے کا رکھا ہدف، آسان نہیں ہوگی راہ

نئی دہلی، بی جے پی صدر امت شاہ نے 2019میں ہونے والے انتخابات میں گجرات کی سبھی 26 لوک سبھا سیٹوں کو برقرار رکھنے کا ہدف رکھا ہے، لیکن 2017 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے کافی مشکل مانا جا رہا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے 182 میں سے صرف 99 سیٹوں پر ہی جیت درج کی تھی۔ حالانکہ پارٹی کی ریاستی یونٹ کا کہنا ہے کہ وہ 2019 میں سبھی 26 لوک سبھا سیٹوں پر جیت درج کرنے کو لے کر مطمئن ہے۔ ریاستی یونٹ کا ماننا ہے کہ اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن الگ الگ مدعوں پر لڑا جاتا ہے۔
بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ دو روزہ ’’چنتن شیور‘‘ (دوروزہ غوروخوض اجلاس) کے دوران پارٹی نے 2019 کے الیکشن کی تیاری پر بحث کی۔ یہ میٹنگ احمد آباد میں 25-24 جون کو منعقد کی گئی تھی۔ اختتامی اجلاس میں امت شاہ نے پارٹی کارکنان سے سبھی 26 سیٹوں پر جیت کے لئے سخت محنت کرنے کے لئے کہا تھا۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں برسراقتدار جماعت نے اپوزیشن کو زبردست شکست دیتے ہوئے ریاست میں سبھی 26 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ حالانکہ دسمبر 2017 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی 182میں سے صرف 99 سیٹوں پر ہی جیت حاصل کرسکی تھی۔ یہاں تک کہ موربی، امریلی اور گر سومناتھ جیسے اضلاع میں پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔
بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران شاہ نے پارٹی لیڈروں سے مرکز میں نریندر مودی اورگجرات میں وزیراعلیٰ وجے روپانی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ’’اچھے کاموں‘‘ کے بارے میں لوگوں کو واقف کرانے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ امت شاہ نے پارٹی کارکنان سے ان ووٹنگ مراکز کومضبوط کرنے پرتوجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا، جہاں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ کمزور ہے۔ شاہ نے کارکنان کو ایسے ووٹنگ مراکز کی اہم اشخاص سے رابطہ کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی صدر نے بی جے پی کارکنان کو کانگریس کے ذریعہ ذات کے نام پرسماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے متنبہ کیا اور ان سے ہندووں کے اتحاد پر زور دے کر سبھی ذات کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے اورجیتنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے کہا۔
شاہ نے پارٹی سے ’’ماٹی کا لال‘‘ ہونے کے سبب مودی کو دوسری بار وزیراعظم بنانے کی مہم چلانے کا حکم دیا۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر جیتو واگھانی نے بتایا کہ دو روزہ میٹنگ کے دوران 26 لوک سبھا سیٹوں پر پھر سے کیسے جیت درج کی جائے، اس پر غور کیا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: