سرورق / خبریں / گاندھی قتل معاملےکی جانچ:سماعت چار ہفتے کےلئے ملتوی-

گاندھی قتل معاملےکی جانچ:سماعت چار ہفتے کےلئے ملتوی-

نئی دہلی،12جنوری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی کی سماعت چار ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔

جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار پنکج فڈنیس کو معاملے کے عدالت دوست امریندر شرن کی رپورٹ پر جواب کےلئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے اور معاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

مسٹر شرن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انہیں دستاویزوں کی تحقیقات سے مہاتمہ گاندھی کے قتل میں گوڈسے کے علاوہ کسی دیگر کے شامل ہونے کے شبہ کی گنجائش نظر نہیں آتی ،اس لئے معاملے کی پھرسے جانچ کرانے یا نئی تحقیقی کمیٹی تشکیل دینے کی انہیں کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: