سرورق / کرناٹک / کینرا بینک میں شارٹ سرکیوٹ، بڑا حادثہ ٹل گیا

کینرا بینک میں شارٹ سرکیوٹ، بڑا حادثہ ٹل گیا

بھدراوتی: (کرشنا، نامہ نگار) اولڈ ٹاؤن کے چناگیری روڈ پر واقع کینرا بینک شاخ میں آج صبح ہوئے اچانک شارٹ سرکیوٹ سے کمپیوٹر میں آگ لگ گئی اور پورا کمپیوٹر جل کر خاک ہوگیا۔ مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صبح 10بجے کے قریب کینرا بینک کے رولنگ شیٹر سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے اس کی اطلاع بینک کے عملہ کو دی جس کے سبب بینک کا رولنگ شیٹر کھولا گیا اور بڑا حادثہ پیش آنے سے روک لیا گیا۔ سرکل انسپکٹر سدپا کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فائر برگیڈ عملہ اور میسکام ڈپارٹمنٹ والوں کو اطلاع دی۔فائر فورس عملہ نے بینک کے اندر جن حصوں میں آگ پھیل رہی تھی اسے بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اخباری نمائندوں کو اس بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے بینک کے جنرل منیجر ایچ وی رمیش نے کہا کہ تقریباً 10ہزار روپئے مالیت کے ایک کمپیوٹر کو آگ لگی ہے اور اس کے سوا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور کسی بھی دستاویز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ قریبی لوگوں کی مدد اور محکمہ پولیس، فائر فورس عملہ اور محکمہ میسکام کے افسروں کی بروقت آمد سے بڑا حادثہ ٹل گیا ہے اس کیلئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جاتاہے۔وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ کے دن بینک کا کام ختم کر کے جاتے وقت کمپیوٹر شٹ ڈؤان کرنا اور مین سویچ آف کرنا بھول جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ معاملہ درج کرلیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: