سرورق / بین اقوامی / کیمیائی حملہ کے قصورواروں کے خلاف ہوگی کارروائی: ٹرمپ

کیمیائی حملہ کے قصورواروں کے خلاف ہوگی کارروائی: ٹرمپ

واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام کے مشرقی غوطہ شہر میں باغیوں کےز یر کنٹرول دوما میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملہ کے ردعمل میں ’پرزور‘ جوابی کارروائی کی عہد کیا ہے جبکہ مغربی ممالک اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’عسکری سطح پر ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں‘ اور جوابی کارروائی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے ساتھ اس واقعہ کے بارے میں بات چیت بھی کی اور دونوں رہنماؤں نے ’ٹھوس ردعمل‘ ظاہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہفتہ کو دوما میں ہونے والے واقعہ کے ذمہ دار کے بارے میں امریکہ کو ’اچھی وضاحت‘ مل رہی ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

ٹرمپ نے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپوں کو’شرمناک‘ اور ’ملک پر حملہ‘ قرار دے دیا

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ان کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپوں کو ‘شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے ‘ملک پر حملہ قرار دیا ہے ۔ اسٹورمی ڈینیلیز کے وکیل مائیکل ایوانٹی کا کہنا تھا کہ مائیکل کوہن کےدفتراورگھر پر چھاپابہت سنجیدہ بات ہے ۔ ایف بی آئی نے پیر کے روز صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر گھر اور ہوٹل پر چھاپے مارے اور اس کی تلاشی بھی لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی حکام نے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے حوالہ سے دستاویزات کو قبضے میں لیا ہے ۔ مائیکل کوہن کے وکیل اسٹیفن ریان نے ان چھاپوں کو غیر مناسب اور غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات اس لیے بھی غلط ہیں کیونکہ مائیکل کوہن نے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا ہے ۔ مائیکل کوہن کی جانب سے 2016 میں اسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے جانے کے اعتراف کے بعد سے وہ شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں رقم دیے جانے کا علم نہیں ۔ دوسری جانب اسٹورمی ڈینیلیز کے وکیل مائیکل ایوانٹی کا کہنا تھا کہ مائیکل کوہن کےدفتراورگھرپرچھاپابہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ معاملہ بگڑ گیا ہے ،صدر ٹرمپ کو بھی یقیناً تشویش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل کونسل کو کچھ تو سراغ ملا ہوگا جو چھاپے کی وجہ بنا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: