واشنگٹن ، امریکہ کی ریاست کیلی فورنیاکے آکلینڈشہر میں آج زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیو لوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 3.8 درج کی گئی ۔ زلزلہ کی وجہ سے آکلینڈاور سان فرنسسکو شہر میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلہ کا مرکز آکلینڈ شہر سے شمال مشرق میں تین کلو میٹر دور زمین کی سطح سے نو کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔
Tags شدت کا زلزلہ کیلی فورنیا میں 3.8
Check Also
کروناندھی کی حالت بگڑی –
چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …