سرورق / خبریں / کیلاش مانسروور راستے میں پھنسے یاتریوں کا نکلنا شروع –

کیلاش مانسروور راستے میں پھنسے یاتریوں کا نکلنا شروع –

نئی دہلی،اتراکھنڈ کے گونجی میں خراب موسم کی وجہ سے پھنسے کیلاش مانسروور یاتریوں کا وہاں سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ ضلع کے گونجی میں پھنسے یاتریوں کو نکالنے کا کام شروع ہوگیا ہے اور ہندستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے انہیں پتھوراگڑھ پہنچا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یاتریوں کی آمدورفت پھرسے شروع ہوگئی ہے۔

کیلاش مانسروور یاترا کے پانچویں اور چھٹے دستہ کے 115یاتری مانسروور سے واپس آتے وقت موسم خراب ہونے کی وجہ سے گونجی میں پھنس گئے تھے۔ موسم ٹھیک ہونے پر انہیں آج ہیلی کاپٹر سے پتھورا گڑھ لے جایا گیا۔ یاتریوں کی مدد کے لئے آئی ٹی بی پی کے جوانوں اور کماوں ڈیولپمنٹ بورڈ کے ملازمین کو لگایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتہ سے اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہورہی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: