سرورق / خبریں / کیشو پورم:اسکول وین- ٹینکر ٹکر،سات سالہ بچی کی موت –

کیشو پورم:اسکول وین- ٹینکر ٹکر،سات سالہ بچی کی موت –

نئی دہلی، راجدھانی دہلی کے کنہیانگرمیٹرو اسٹیشن کے قریب آج دودھ کے ایک ٹینکر اور اسکول وین کے درمیان ہونے والی ٹکر میں 18 بچے زخمی ہو گئے جن میں ایک بچی کی موت گئی۔ شمال مغربی ضلع کی پولیس ڈپٹی کمشنر(ٹریفک) اسلم خان نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ اس حادثہ میں تیسری کلاس میں پڑھنے والی ایک سات سالہ بچی کی موت ہو گئی ہے جس کی شناخت ساکشی عرف گریما کے طور پر ہوئی ہے۔
مسز خان نے بتایا کہ زخمی بچوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے. حادثے کے شکار تمام بچے جے جے کالونی و زیرپور کے رہنے والے تھے اور کیندریہ ودیالیہ میں پڑھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وین اور ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو صبح تقریبا سات بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک بچی کی موت ہو گئی۔پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: