سرورق / خبریں / کیجریوال کا لیفٹننٹ گورنر کے گھر پر دھرنا ختم

کیجریوال کا لیفٹننٹ گورنر کے گھر پر دھرنا ختم

نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت اور لیفٹننٹ گورنر کے مابین نو دنوں سے جاری تعطل منگل کو وزیراعلی اروند کیجریوال کے لیفٹننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنا ختم کرنے سے ختم ہوگیا۔
مسٹر کیجریوال اور ان کے تین وزرا آئی اے ایس حکام کی مبینہ ہڑتال اور راشن کی سپلائی لوگوں کے گھر پر کرنے کے معاملہ پر 11جون سے راج نواس پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے۔
نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کچھ دیگر وزرا کے ساتھ یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے حکام آج وزرا کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ان میں کئی معاملات سلجھا ئے گئے ہیں اور باقی بھی جلد حل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کیجریوال اور گوپال رائے راج نواس سے ہٹ جائیں گے۔ راشن گھر تک پہنچانے کا معاملہ عوام کے سامنے لے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: