سرورق / خبریں / کیجریوال جمعرات کو علاج کے لئے بنگلور جاسکتے ہیں –

کیجریوال جمعرات کو علاج کے لئے بنگلور جاسکتے ہیں –

نئی دہلی،  (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال قدرتی علاج کے لئے ایک بار پھر بنگلور جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسٹر کیجریوال جمعرات کو بنگلور کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ وہ قدرتی علاج کے لے پہلے بھی بنگلور جاچکے ہیں جہاں جندل نیچرل کیو ر انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چلا تھا۔
آئی اے ایس حکام کی دہلی میں ہڑتال کے معاملہ پر مسٹر کیجریوال اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر میں گیارہ جون سے 19جون تک دھرنے پر بیٹھے تھے۔ منگل کو لیفٹننٹ گورنر مسٹر کیجریوال سے آئی اے ایس حکام سے ملاقات کرکے بات چیت کے ذریعہ معاملہ سلجھانے کی اپیل کی اور اس کے بعد اسی دن وزیراعلی نے دھرنا ختم کردیا تھا۔ دھرنے پر بیٹھنے کی وجہ سے مسٹر کیجریوال کا بلڈ پریشر نارمل سے بڑھ کر زیادہ ہوگیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: