سرورق / خبریں / کیجریوال بی جے پی کی ملی بھگت کی کو بے نقاب کرے گی : کانگریس

کیجریوال بی جے پی کی ملی بھگت کی کو بے نقاب کرے گی : کانگریس

نئی دہلی، (یو این آئی)دہلی کانگریس نے وزیراعلی اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ملی بھگت کو عوام کے سامنے لانے کے لئے ’کیجریوال ، بی جے پی کا سچ جاننا آپ کا حق‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دہلی کانگریس کے راجیو بھون میں واقع دفتر میں بدھ کو ریاستی صدر اجے ماکن کی صدارت میں سابق اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی، کارپوریشن کونسلروں ، بلاک صدور اور عام سبھا کے اراکین کی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر ماکن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی اس مہم کے تحت ہر ایک بوتھ کے تحت آنے والے 100گھروں میں کیجریوال اور بی جے پی کی ملی بھگت کے سلسلہ میں پمپلیٹ تقسیم کرے گی۔ اس کے تحت 13لاکھ پمپلیٹ بانٹے جائیں گے۔
وزیراعلی کے راج نواس دفتر میں نو دن کے دھرنے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مسٹر ماکن نے کہاکہ اس کی اسکرپٹ 20فروری کو اس وقت لکھ دی گئی تھی جب چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مسٹر کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر مارپیٹ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر کیجریوال اچھی طرح جانتے تھے کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے اور یہ جانتے سمجھتے ہوئے اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔ اس کے بعد اسمبلی کا تین دن کا اجلاس بھی ہوا جس میں دہلی کے حکام کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار –

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے …

جواب دیں

%d bloggers like this: