سرورق / بین اقوامی / کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری –

کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری –

لاہور ، پاکستان کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے اور اس کامیابی پر مختلف پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئےاپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوبلندیوں پر پہنچایا ،امید ہے کہ وہ بطور وزیر اعظم بھی پاکستان کوترقی کے آسمان پر لے جائیں گے۔
کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنماہیں۔برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو مل کر بہتر بنائیں۔
غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ایان بشپ نے عمران خان کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان۔ شعیب اختر نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی 22 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔
ہندستان کے کمنٹیٹرہرشا بھوگلے نے کہا عمران خان کو قوم کی رہنما ئی کرتا دیکھنا دلچسپ ہوگا ۔ چیئرمین آئی پی ایل راجیوشکلا نے بھی ایک پیغام میں عمران خان کو مبارکباد دی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: