سرورق / خبریں / کپل مشرا: کیجریوال کی اسمبلی میں غیرموجودگی معاملہ عدالت پہنچا –

کپل مشرا: کیجریوال کی اسمبلی میں غیرموجودگی معاملہ عدالت پہنچا –

نئی دہلی، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غیرموجودگی کا معاملہ پیر کو عدالت پہنچ گیا۔ دہلی حکومت میں سابق وزیر اور کراول نگر میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کپل مشرا اس معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ عدالت نے مسٹر مشرا کو اس معاملہ پر عرضی دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امید ہے کہ عدالت اس معاملہ پر منگل کو سماعت کرسکتی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے باغی رکن اسمبلی کا الزام ہے کہ اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی دس فیصد بھی نہیں ہے۔ عدالت پہنچنے کے بعد مسٹر مشرا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مسٹر کیجریوال کو ہدایت دی جائے کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران موجود رہیں۔ اس کے علاوہ عدالت لیفٹننٹ گورنر اور دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی وزیراعلی کی موجودگی لازمی قرا ر دینے کو کہے۔
مسٹر مشرا نے اپنی عرضی میں کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی اسمبلی میں 75فیصد موجودگی کو لازمی بنایا جائے۔ اراکین اسمبلی، وزرا اور وزیراعلی کی پچاس فیصد سے کم حاضری پر ’ کام نہیں تنخواہ نہیں‘کا فارمولہ نافذ کیا جائے ۔
باغی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تو وزیراعلی کو وہاں موجود رہنا چاہئے جبکہ وہ صرف دو گھنٹے ہی آئے۔ انہوں نے وزیراعلی کی ایوان میں غیرحاضری کو ان رائے دہندگان کی توہین قرار دیا جنہوں نے ووٹ دیکر انہیں منتخب کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: