سرورق / خبریں / کٹھوعہ – اناو آبروریزی کیس : انڈیا گیٹ پر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کا کینڈل مارچ ، لوگوں نے کی انصاف کی فریاد –

کٹھوعہ – اناو آبروریزی کیس : انڈیا گیٹ پر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کا کینڈل مارچ ، لوگوں نے کی انصاف کی فریاد –

نئی دہلی : اترپردیش کے اناو میں لڑکی کی آبروریزی اور جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں آٹھ سال کی بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کے معاملہ کو لے کر کانگریس کے صدر راہل گاندھی آدھی رات کو انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ کیا ۔ ان کے ساتھ پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔ س موقع پر راہل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے ۔ ہندوستان کی خواتین امن کے ساتھ سڑکوں پر چل سکیں ۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آج رات وہ انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ کریں گے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کی طرح میرے دل کو بھی دکھ ہوا ہے۔ ملک خواتین کے ساتھ اس طرح کا برتاو ہوتے رہنا جاری نہیں رکھ سکتا۔
راہل گاندھی کی اپیل پر انڈیا گیٹ پر غلام نبی آزاد ، اشوک گہلوت سمیت کئی سینئر کانگریسی لیڈران کے علاوہ بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان اور عام آدمی بھی پہنچے ۔ اس دوران غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکومت سو رہی ہے ، اس لئے کانگریس کو اب انہیں جگانا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعطم نے بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو کا نعرہ دیا تھ ااور انہیں کے دور اقتدار میں ہماری بچی کی آبروریزی کی جارہی ہے۔ عصمت دری کے ملزم کو بچانے کیلئے اپنے وزرا کے خلاف وہ کوئی کارروائی بھی نہیں کررہے ہیں۔
کٹھوعہ میں ہوئے آٹھ سال کی بچی کی آبروریزی و قتل کیس معاملہ میں اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کٹھوعہ میں جو بھی ہوا وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ہم لوگ کیا ہوگئے ہیں ، اگر معصوم بچی کے ساتھ کی گئی اس طرح کی بربریت کو لے بھی سیاست کررہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: