سرورق / کھیل / کوہلی دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کو لے کر جلد بازی میں تھے :گنگولی

کوہلی دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کو لے کر جلد بازی میں تھے :گنگولی

نئی دہلی، ( آئی این ایس ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آج کہا کہ چار سال پہلے انگلینڈ کے دورے پر خراب کارکردگی کی وجہ ویراٹ کوہلی آئندہ دورے کی تیاریوں کو لے کر جلد بازی میں تھے۔گنگولی اس بات کو لے کر بھی خوش ہیں کہ ٹیم کے موجودہ کپتان دورے کی تیاریوں کے لئے کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے نہیں گئے۔گنگولی نے کہاکہ کوہلی ایک شاندار کھلاڑی ہے۔وہ اس بار اچھا کرے گا۔میں خوش ہوں کہ انگلینڈ سیریز سے پہلے اس نے کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیلا۔مجھے لگتا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو لے کر کافی پرجوش تھا۔گزشتہ دورے پر اچھی کارکردگی نہیں ہونے اس بار اچھا کرنے کو لے کر وہ بے چین تھا۔وہ اتنا اچھا کھلاڑی ہے کہ اس بار شاندار کارکردگی کرے گا۔کوہلی کاؤنٹی میں سرے کے لئے کھیلنے والے تھے لیکن گردن میں چوٹ کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے خود کوہلی نے بھی کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ ان کے لئے اچھا رہا کیونکہ اس دوران انہیں آرام کرنے کا وقت ملے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں شاندار کارکردگی کرنے والے کوہلی انگلینڈ گزشتہ دورے پر مکمل طور فلاپ رہے ۔انہوں نے دس ٹسٹ اننگز میں 13.40کی اوسط سے محض 134 رن بنائے تھے۔گنگولی کو لگتا ہے کہ اس بار پانچ ٹسٹ کی سیریز میں کپتان اور ہندوستانی ٹیم دونوں اچھا کریں گے۔ گنگولی نے کہاکہ ہندوستان کے پاس اچھا موقع ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم بھی فارم میں ہے۔یہ قریبی مقابلہ ہوگا۔حال ہی میں ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے 481رن کے بارے میں پوچھے جانے پر گنگولی نے کھیل کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کے بیان کی حمایت کی۔رنوں کے انبار پر ٹنڈولکر نے کہا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیند کا استعمال اس کھیل میں ایک اہمیت کا حامل ہے۔ گنگولی نے کہاکہ ہاں کھیل میں دو نئی گیند کے استعمال کی وجہ سے ریورس سوئنگ کا اثر تقریبا ختم ہو چکا ہے۔ریورس سوئنگ اس لئے بھی کم ہو رہی ہے کیونکہ آج کل میدان کافی ہرے بھرے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: