سرورق / کھیل / کولمبیا کے ناک آؤٹ مرحلہ میں داخلہ کے امکانات روشن پولینڈ کو 3-0؍سے مات دی۔ سنیگال کو شکست دینے کی تیاری –

کولمبیا کے ناک آؤٹ مرحلہ میں داخلہ کے امکانات روشن پولینڈ کو 3-0؍سے مات دی۔ سنیگال کو شکست دینے کی تیاری –

کولمبیا کے جوان کوارڈراڈو(درمیان میں) اتوار 24؍جون کو کزان میں پولینڈ کے خلاف گروپ ایچ میچ گول بنانے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اے پی ؍پی ٹی آئی)

کزان،  (یو این آئی)اپنے مڈفیلڈڑ کلاروس سنچز کو ملی قتل کی دھمکی اور جانچ کے بعد دباؤ میں آئی کولمبیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے گروپ ایچ کے مقابلے میں پولینڈ کو اتوار کو 3-0 سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے اگلے دور میں جانے کی امیدوں کو قائم رکھا ۔کولمبیا کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی پولینڈ پر حاوی رہے۔ تاہم گول کرنے میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے بالآخر میچ کے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں کولمبیا کے مینا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں کولمبیا کے فلکاؤ نے گول کیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی فلکاؤ نے 75ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے میچ میں ٹیم کی برتری مزید بڑھا دی۔گروپ ایچ میں سب سے مضبوط ٹیم سمجھی جارہی کولمیبا کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جاپان میں ایشیائی ٹیم کی طرف سے 1-2 شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے بعد، ٹیم دباؤ میں آ گئی تھی، اور اس کے کھلاڑی سنیحز کو قتل کرنے کی دھمکی نے اس کو زیادہ مصیبت میں ڈال دیا تھا۔لیکن اس طرح کے دباؤ کے تحت، کولمبیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور2 میچوں میں اپنی پہلی کامیابی درج کی، جبکہ پولینڈ کی ٹیم نے دوسری شکست کا سامنا کیا اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ پولینڈ کو افتتاحی میچ میں سینیگال 1-2 سے شکست ملی تھی۔کولمبیا اب3 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے ۔جاپان اور سینیگال گروپ کے 4 پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں اوپر کے دوسرے مقام ہیں۔ 28 جون کو جاپان اور پولینڈ اور کولمبیا اور سینیگال کا سامنا ہوگا۔جس کے نتیجے میں اس گروپ سے ناک آؤٹ میں جانے والی دو ٹیموں کی تصویر صاف ہوجائے گی۔ اگر کولمبیا نے اپنے آخری میچ میں سینیگال کو شکست دی تو پھر دوسرے دور میں چلا جائے گا۔ کولمبیا نے پولینڈ کے خلاف مقابلہ میں پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں پانچ منٹ کے وقفے میں2 گول کئے ۔ یری میینا نے 40 ویں منٹ میں کولمبیا کوسبقت دلائی۔ دوسرے ہاف میں، ریڈمل فالکو نے 70 ویں منٹ میں 2-0 سے سبقت دی جبکہ جوآن کوادراڈو نے 75 ویں منٹ میں جیتنے والی ٹیم کا تیسرا گول بنایا۔
مینا اور فالکو نے عالمی کپ کا پہلا پہلا گول کیا۔ برازیل کے 2014 ء عالمی کپ میں گولڈ بوٹ فاتح رہے جیمز روڈریجیوز نے اپنی چمک کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے2گو لز میں مدد کی اورانہیں مین آف میچ ایوارڈ ملا۔ کولمبیا کی اس فتح نے گروپ ایچ کو اور بھی دلچسپ بنادیا ہے اور3 ٹیموں کے پاس آگے بڑھنے کا موقع ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: