سرورق / خبریں / کولار میں تینوں پارٹیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا –

کولار میں تینوں پارٹیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا –

کولار۔ جمہوریت اور دستور ہند کی خلاف ورزی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے شراب اور پیسہ بہاکر جیت درج کرنے کے بعد اراکین اسمبلی کی خریداری کی مذمت میں آج یہاں ایک احتجاجی دھرنا دیاگیا۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں پارٹیوں کے عوامی نمائندوں کو معطل کرتے ہوئے دستور ہند کی حفاظت کی جائے۔ رعیت سنگھانے اس موقع پر تینوں پارٹیوں کے وزیراعلیٰ کے دعویدار وں کے پتلے نذر آتش کرتے ہوئے صدر ہند سے دستور ہند کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر نارائن گوڈا نے کہا کہ سیاسی نمائندے گندی سیاست کرنے پر تل گئے ہیں ۔ پاگلوں کی طرح رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انتخابات سے پہلے ان عوامی نمائندوں نے ووٹ بٹورنے کے لئے دارو اور پیسہ پانی کی طرح بہایا۔ جب اکثریت حاصل نہیں ہوئی توسیاسی گلیاروں کو جوے خانہ میں تبدیل کردیا۔ اس قسم کے لالچی عوامی نمائندے ریاست کے قدرتی وسائل کو لوٹ کر ریاست کو کنگال بنارہے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اراکین اسمبلی کی خریداری اور نیلامی کی باتیں کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسے عوامی نمائندوں سے ریاست کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ ایسے عوامی نمائندے ریاست کی ترقی اور عوامی بہبودی کے کام کیا انجام دیں گے۔ کروڑوں روپئے میں رکن اسمبلی کو بیچنے اور نیلام کرنے میں لگے ہوئے لالچی سیاستدان ہیں۔ جمہوریت کے لئے یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے ایسے سیاستدانوں سے ریاست کو بچایا جائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: