سرورق / خبریں / کورگ ضلع کے عوام کے مسائل حل کرنے خصوصی توجہ کاویری کو باگینا پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کا اعلان

کورگ ضلع کے عوام کے مسائل حل کرنے خصوصی توجہ کاویری کو باگینا پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کا اعلان

میسور 🙁 نامہ نگار)گذشتہ ایک ماہ سے میسور اور کورگ اضلاع میں مسلسل بارش کی وجہ سے میسور اور کورگ میں واقع تمام ندیوں اور ڈیموں میں پانی بھر آیا ہے اور یہاں تک کہ کئی ہزار کیوسکس پانی مفت میں بہادیا گیا اور جب بھی یہ ڈیم اور ریزرؤ وائر پانی سے لبریز ہوجاتے ہیں ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ان مقامات پر پہنچ کر کاویروی پوجاکرتے ہیں اور کاویری اور چامنڈیشوری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بروز جمعہ کورگ کے تلا کاویری جو کاویری ندی کی جائے پیدائش ہے اور یہیں سے کاویری کا جنم ہوتا ہے ۔ پورے 19سال بعد اپنی اہلیہ انیتا کمار سوامی کے ہمراہ پہنچ کر کاویری پوجا یعنی ( باگینا ) ادا کی۔ تلا کاویری پہنچنے سے پہلے کمار سوامی نے بھاگ منڈلا میں واقع بھاگانڈیشورا مندر پہنچ کر پوجا کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار، ریاستی وزیر برائے ٹورزم و ریشم یس آر مہیش اور حلقہ ویراج پیٹ کے رکن اسمبلی کے جی بھوپیا موجود تھے۔ کمار سوامی صبح9.15بجے کورگ ضلع میں واقع تلا کاویری پہنچے ۔ حالانکہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعلیٰ کو علی الصباح 6؍بجے یہاں پہنچنا تھا ۔ صرف اچھے وقت کا انتظار کرنے کے لئے وقت پر نہیں پہنچے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے اخباروں کے ذریعہ پڑھا ہے کہ جو بھی تلاکاویری کا دورہ کرتا وہ اقتدار سے محروم ہوجاتا ہے اور میں پورے 19؍ سال بعد یہاں پہنچ رہا ہوں ۔ مجھے بھگوان پر پورا بھروسہ ہے جس بھگوان نے مجھے اقتدار سے نوازا ہے وہی اسکی حفاظت بھی کرے گا۔ایک دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ نے پانی کے سیلاب سے راحت کے لئے پورے 100؍ کروڑ روپئے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع انہوں نے بتایا کہ انہیں کورگ ضلع کے عوام کے مسائل کے بارے میں اچھی طرح جانکاری ہے اور ان مسائل کو جان کر حل کرنے کے لئے ہی وہ کورگ پہنچیں ہیں۔ ساری ریاست کو پانی سپلائی کرنے والے علاقے کورگ ضلع کے عوام کے مسائل حل کرنے ریاستی حکومت پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی اہلیہ انیتا کمار سوامی کے ہمراء کل بروز جمعرات کورگ ضلع میں واقع ہارنگی ڈیم پہنچ کر کاویری پوجاکی تھی ۔ وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا ، ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار ، وزیر برائے ٹورازم اور ریشم یس آر مہیش بھی موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: