سرورق / بین اقوامی / کنزرویٹو پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو مئےکے خلاف عدم اعتماد کے قرار داد کی امید نہیں –

کنزرویٹو پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو مئےکے خلاف عدم اعتماد کے قرار داد کی امید نہیں –

لندن، یوروپی یونین سے برطانیہ کے باہر ہونے کے مسئلہ (بریگزٹ) پر برطانوی حکومت کے دو وزراء کے استعفی کے بعد کنزرویٹو پارٹی ممبران پارلیمنٹ کا خیال ہے کہ وزیر اعظم ٹریسا مئے کی حکومت کے سامنے کوئی چیلنج نہیں ہے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کے قرارداد لائے جانے کا کوئی امکان بھی نظر نہیں آتاہے۔
قابل غور ہے کہ محترمہ مئے کے اس منصوبہ سے منسلک قراردادکی مخالفت میں وزیر خارجہ بورس جانسن اور بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔پارٹی صدر برانڈن لیوس اور دیگر ممبران پارلیمنٹ کو یقین ہے کہ اس کے باوجود ان کو نہیں لگتا ہے کہ محترمہ مئے کے خلاف عدم اعتماد کا قرار داد لایا جائے گا۔
انگلینڈ اور ویلز کے اٹارنی رابرٹ بكلینڈ نے صحافیوں کو بتایا’’اقتدار کو چیلنج دینے والا ایسا کوئی بھی سوال میرے لحاظ سے کھڑکی سے باہر کر دیا ہے اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کی قیادت کو کوئی چیلنج درپیش نہیں ہے اور ان کی حکومت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: