سرورق / قومی / کنبہ پروری پر بیان دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں امت شاہ: کانگریس

کنبہ پروری پر بیان دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں امت شاہ: کانگریس

کنبہ پروری پر بیان دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں امت شاہ: کانگریس

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کنبہ پروری پر پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے بیان کے تعلق سے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے تبصرے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر شاہ کو اصل سچائي سے آنکھ چرانے اور دوسروں پر انگلی اٹھانے سے سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں یہاں نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ مسٹر امت شاہ کو حقیقت ذہن میں رکھ کر تبصرہ کرنا چاہئے۔
بی جے پی میں کس قدر کنبہ پروری ہے، اس کے ثبوت بی جے پی کے سینئر لیڈر پریم کمار دھومل کے بیٹے اور لوک سبھا رکن انوراگ ٹھاکر، راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا اور چاول اسکنڈل میں پھنسے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ کے ایم پی بیٹے ہیں۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: