سرورق / خبریں / کم عمر بچے کی مشتبہ حالت میں موت –

کم عمر بچے کی مشتبہ حالت میں موت –

چنتامنی۔ چنتامنی شہر کے سونے شیٹی ہلی لے آؤٹ میں سنیچر کی صبح ایک 7؍ سال کے کم عمر بچے کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔فوت ہونے والے کی شناخت ایک نجی بس کے ڈرائیور اور سکنیانامی ایک مزدور عورت کے لڑکے کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے یہ لڑکا سونیّ شٹی ہلی لے آؤٹ کے نلندہ اسکول میں پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔ ہمیشہ کی طرح وہ ہفتہ کے دن تقریباً ایک بجے اسکول سے گھر واپس آیا تھا۔ اسکول سے آنے کے بعد وہ اپنے بھائی کے ساتھ ایک دُکان سے کیک خرید کر گھر لاکر کھایا تھا۔ کیک کھانے کے کچھ دیر بعد اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے گھر سے باہر چلاگیا۔ اس کی ماں جب دوپہر کے بعد اپنے کام سے لوٹی اس نے دیکھا کہ لڑکا سورہا تھا اور سانس کی تکلیف سے بلبلا رہا ہے۔ اس کی ماں گھبرا کر پڑوسی کی مدد سے اسے ایک نجی اسپتال لے گئی۔ اس کے بعد لڑکے کو بہتر علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیا ۔ علاج کامیا ب نہ ہونے پر لڑکا اسپتال میں ہی دم توڑگیا۔ موت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے والدین نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ۔لڑکے کی ماں نے بتایا کہ بچے کی گردن پر زخم کے نشان تھے وہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کررہا تھا اس نے شک ظاہر کیا کہ کسی نے شاید لڑکے کا گلا گھونٹ دیا ہو۔ شکایت ملنے پر تھانے کے انسپکٹر ہنومنتیا نے لڑکے کے گھر پہنچ کر تفتیش کی۔ والدین کی شکایت پر لڑکے کی مشتبہ موت کا معاملہ درج کرلیاگیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: