سرورق / بین اقوامی / کم شمالی کوریا کو منفرد مستقبل دینا چاہتے ہیں : ٹرمپ

کم شمالی کوریا کو منفرد مستقبل دینا چاہتے ہیں : ٹرمپ

ایئر فورس ون، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون شمالی کوریا کو منفرد مستقبل دینا چاہتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے بیرون ملک سے اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون سے امریکہ کے مونٹونا روانہ ہونے پر صحافیوں سے کہا، ’’واقعی میرا خیال ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لوگوں کے لئے الگ مستقبل دیکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہی سچ ہے‘‘۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو جوہری ترک اسلحہ پر مذاکرات کے لئے شمالی کوریا روانہ ہو چکے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر پومپیئو کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے مسئلے پر بات چیت کی۔
غور طلب ہے گزشتہ ماہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر اون کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے تاریخی سربراہی مذاکرات کے بعد مسٹر کم شمالی کوریا کے مکمل جوہری ترک اسلحہ پر اتفاق ہو گئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: