سرورق / بین اقوامی / کم جونگ ان کی مئی میں جوہری ٹسٹ مراکز کو بند کرنے کی یقین دہانی

کم جونگ ان کی مئی میں جوہری ٹسٹ مراکز کو بند کرنے کی یقین دہانی

سیول، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان کو مئی میں اپنے جوہری ٹیسٹنگ سینٹرز کو بند کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صدر کےدفتر نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ صدر دفتر کے مطابق مسٹر جونگ نے مسٹر ان سے کہا کہ وہ اس دوران امریکہ اور جنوبی کوریا سے ماہرین اور صحافیوں کو مدعو کریں گے تاکہ اس کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس سے پہلے شمال کوریا کی سرکاری میڈیا نے دونوں رہنماؤں کے درمیان منعقد ہونے والی پہلی میٹنگ سے قبل بتایا تھا کہ شمال کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل ٹسٹ کو فوری طورپر ملتوی کر دیا ہے اور اقتصادی ترقی اور پرامن ماحول کو فروغ دینے کے لئے ایک ٹسٹ مرکز کو تباہ کر دیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: