سرورق / بین اقوامی / کم جونگ ان کوپہلے ’بے وقوف ‘کہنے والے فلپائنی صدر نے’ ہیرو‘ قرار دیا –

کم جونگ ان کوپہلے ’بے وقوف ‘کہنے والے فلپائنی صدر نے’ ہیرو‘ قرار دیا –

منیلا ، فلپائن کے صدر رورڈگو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر جنہیں پہلے بیوقوف کہا جاتا تھا وہ اب سب کے ہیرو ہیں۔ فلپائن کے صدر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر ان لوگوں میں سے تھے جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سخت مخالف تھے ،انھوں نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے صدر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہو ئے انہیں بے وقوف بھی قرار دیا تھا ۔ فلپائن کے صدر کی اب رائے میں تبدیلی آگئی ہے اب وہ صدر کم جونگ ان کو ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کے اقدامات کی بدولت جزیرہ نما کوریا میں تناؤ میں کمی آئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: