سرورق / بین اقوامی / کم جونگ ان کا کوریائی ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور-

کم جونگ ان کا کوریائی ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور-

سیول، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے اعلی افسران سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پورے جوش و جذبے سےآگے لے جانے کے لئے پر عزم ہیں تاکہ قومی انضمام کی نئی تاریخ لکھی جا سکے۔ شمالی کوریائی خبررساں کمیٹی کے سی این اے نے آج یہ اطلاع دی۔ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے حکام سے کل ملاقات کی تھی جو ابھی شمالی کوریا کے دورے پر ہیں۔ شمالی کوریا اور امریکہ کو ایک دوسرے سے بات کرنے کے لئے تحریک دینے کی امید میں کل جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ چنگ يویانگ کی قیادت میں 10 رکنی وفد شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے دورے پر ہے۔
خبررساں کمیٹی کے مطابق، “جنوبی کوریا کے صدر مون ژائن ان کے جذبات کے بارے میں سن کر کم جونگ نے جنوبی کے خصوصی ایلچی سے تبادلہ خیال کیا اور ایک تسلی بخش معاہدہ کیا‘‘۔ تاہم خبر رساں کمیٹی نے معاہدے کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ رپورٹ کے مطابق”کم نے متعلقہ علاقے کو تیزی سے عملی اقدامات کرنے کے لئے اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے جزیرہ نما کوریا پر بھاری فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ بات چیت ، رابطہ، تعاون اور تبادلے کو شروع کرنے کے مسائل پربھی بڑے پیمانہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘‘۔
قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں معاملہ پر امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ شمالی کوریا کے موقف پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان نا صرف تلخ الزام تراشیوں کا دور چلا بلکہ دونوں نے ایک دوسرے کو جنگ کرنے تک کی دھمکی دے ڈالی۔ اس درمیان جنوبی کوریا میں حالیہ سرمائی اولمپکس کے دوران دونوں کوریائی ممالک کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں اور ساتھ ہی کشیدگی بھی کم ہوئے۔شمالی کوریا کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد بھی بھیجا گیا اور کم جونگ نے جنوبی کوریا کے صدر کو اپنے ملک میں آنے کی دعوت بھی دی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: