سرورق / بین اقوامی / کم جونگ ان نے جنوبی کوریائی فنکاروں کا حوصلہ بڑھایا –

کم جونگ ان نے جنوبی کوریائی فنکاروں کا حوصلہ بڑھایا –

سنگاپور، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے دارالحکومت پیونگ یانگ میں منعقد ایک کنسرٹ میں جنوبی کوریا کے فنکاروں کے پرزنٹیشن پر تالیاں بجا کر ان کو داد دیا اور حوصلہ افزائی کی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ان جنوبی کوریا پاپ فنکاروں کی پیشکش پر تالی بجاتے رہے اور بعد میں اسٹیج کے پیچھے جاکر فنکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان فنکاروں کے ساتھ تصویر بھی كھنچوائی۔
گزشتہ ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے رہنما ملنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل جنوبی کوریا ئی فنکاروں کی ٹیم شمالی کوریا آئی ہے۔ اس سال کے آغاز میں ہوئے ونٹر اولمپکس میں شمالی کوریا نے بھی اپنے آرٹسٹوں جنوبی کوریا بھیجے تھے۔ دونوں ممالک کے بدلتے رشتوں کا اشارہ دیتے اس پروگرام میں مسٹر ان اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: