سرورق / خبریں / کمار سوامی جھوٹ بولنے میں ماہر دیا گیا بیان تین گھنٹوں بعد بدل دیا

کمار سوامی جھوٹ بولنے میں ماہر دیا گیا بیان تین گھنٹوں بعد بدل دیا

بنگلور(پی ین ین ):۔کہتے ہیں کہ سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کی باتوں پر کبھی بھی بھروسہ یا اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور یہ بات سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی اس کے صدر ایچ ڈی کمارسوامی پر صادق آتی ہے ۔انہوں نے میسور میں بڑے جوش کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جنوبی کینرا ضلع کے سورتکل میں بی جے پی کے نوجوان لیڈر 28سالہ دیپک راؤ کے قتل کے لئے منگلور سٹی کارپوریشن کے ایک بی جے پی کارپوریٹر نے ہی سپاری دی تھی۔ کمار سوامی کے اس بیان پر تمام صحافی چونک گئے اور اس بیان کو دن بھر ٹی وی چینلوں پر برکینگ نیوز کے طورپر دکھایا جارہا تھا۔ دوسری طرف بنگلور میں بی جے پی کے صدر بی ایس یڈی یورپا اور دیگر لیڈرس دیپک راؤ کے قتل کے لئے سپاری دینے والے اصلی قاتل کو گرفتار کرنے کی مانگ کولیکر آنند راؤ سرکل کے قریب دھرنا دے رہے تھے۔ کمار سوامی کے اس بیان پر خود بی جے پی کے لیڈرس تعجب کرنے لگے اور ہونے والی شرمندگی سے بچنے کے لئے دھرنا ختم کردیا۔ کمار سوامی نے دعوی کیا کہ وہ خفیہ ایجنسی اور باؤثوق ذرائع سے ملی اطلاع کی بنیادپر ہی یہ بات کہی ہے کہ اس قتل کی واردات کے پیچھے بی جے پی کارپوریٹر کا ہاتھ ہے او راسے بچانے کے لئے کانگریس اوربی جے پی نے خفیہ طورپر سمجھو تہ کرلیاہے۔کمار سوامی نے دوپہر اپنے بیان کو بدل دیا اور کہا کہ دیپک راؤ کے قتل کے پیچھے کون ہے انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے اور وہ بی جے پی کارپوریٹر پر یہ الزام نہیں لگا سکتے اور بیان دینے میں ان سے غلطی ہوئی ہے ۔انہیں ملی جانکاری میں غلطی ہوئی ہے ۔کمار سوامی کو تمام صحافیو ں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بی جے پی لیڈروں نے الزام لگایا کہ یہ وہی کمار سوامی ہے جس نے کانگریس کو دیا گیا اتحاد واپس لے کر بی جے پی سے رابطہ جوڑکر وزیر اعلیٰ بن گیا اور جب اقتدار سونپنے کا وقت آنے پرارادہ بدل دیا او رریاست میں وسط مدتی انتخابات کرانے پڑے ۔ جے ڈی ایس ایک مکّار پارٹی ہے اور ا س پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: