سرورق / خبریں / کمارسوامی نے بی جے پی سے پوچھا “رام مندرکے لئے لائی گئی اینٹیں اورجمع کیا گیا پیسہ کیا ہوا”؟

کمارسوامی نے بی جے پی سے پوچھا “رام مندرکے لئے لائی گئی اینٹیں اورجمع کیا گیا پیسہ کیا ہوا”؟

بنگلورو: سپریم کورٹ میں اجودھیا میں بابری مسجد – رام مندر تنازعہ پر سماعت جاری ہے۔ ابھی تک کوئی حل نکلنے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم اسی معاملے پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بھی بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ کرناٹک اسمبلی میں بحث کے دوران کمار سوامی نے اس مسئلے پر تبصرہ کیا۔ کمار سوامی سے مسلسل ایوان میں یہ پوچھا جارہا تھا کہ ریاست کی اقتصادی حالت صحیح نہیں ہے، ایسے میں کس بنیاد پر کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔
کمار سوامی نے ایوان میں کہا ّ “انہوں نے (بی جے پی) رام مندر بنانے کی بات کہتے ہوئے پد یاتراکی۔ رام مندر بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے اینٹ اور پیسے لئے، لیکن انہوں نے اینٹیں کوڑے دان میں پھینک دی اور روپیہ اپنی جیب میں رکھ لیا۔ بی جے پی سال 1999 سے دو بار اقتدار میں آچکی ہے، لیکن اب تک رام مندر نہیں بن سکا ہے۔ اس کے جواب میں بی جے پی ایم ایل سی نے کہا کہ “وزیراعلیٰ رام مندر کے معاملے میں غلط الزامات کیوں عائد کررہے ہیں؟ یہ سوال انہوں نے سال 2006 میں ہمارے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے کیوں نہیں اٹھائے تھے۔ میں کمار سوامی سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں”۔
وزیراعلیی سوامی نے مزید کہا کہ اینٹوں کو کوڑے دان میں پھینک دینے کے تبصرہ سے اگر کسی کی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو وہ اسے واپس لے سکتے ہیں، لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے رام مندر کے نام پر پیسہ نہیں لیا؟ اکٹھا کیا گیا پیسہ کہاں گیا؟ آج تک انہوں نے کسی کو اس کی جانکاری نہیں دی، انہیں جواب دینا چاہئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: