سرورق / خبریں / کمارا سوامی کابینہ میں 25 وزیر شامل

کمارا سوامی کابینہ میں 25 وزیر شامل

بینگلورو، (یو این آئی) کرناتک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے بدھ کو اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 25 نئے وزیروں کو شامل کیا جن میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔مسٹر کمار سوامی نے ریاست میں جنتا دل (سیکولر) ۔ کانگریس اتحاد ی حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جس کے اس کے ممبران کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔گورنر واجو بھائی والا نے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نئے وزیروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر کمار سوامی کی کابینہ میں جنتا دل (سیکولر) کے 9، کانگریس کے 14، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا ایک اور ایک آزاد وزیر شامل کیا گیا ہے۔مسٹر کمار سوامی کی کابینہ میں شامل نئے وزیروں میں جنتادل (سیکولر) کے ایچ ڈی ریونّا، بندپّا کشم پور، جی ٹی ڈیوے گوڑا، ڈی ایچ تھمنّا، ایم سی مانا گولی، ایس آر شرینواس، وینکٹ راؤ نادا گوڑا، سی ایس پُٹّا راجو اور ایس آر رمیش ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: